ہی نہیں یہ برگ و ثمر لہلائے ہیں* *پیڑوں نے موسموں کے بہت دکھ اٹھائےیوں

*یوں ہی نہیں یہ برگ و ثمر لہلائے ہیں
*پیڑوں نے موسموں کے بہت دکھ اٹھائے ہیں*
مہاراشٹر راجیہ پراتھمک شکشک سنگھ(ایولہ) کی جانب سے ہر سال تعلیمی شعبہ میں غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں تعلقہ کےمنتخب ادارہ کو مثالی اسکول ، اور تعلیمی عمل کو موثر بنانے والے اساتذہ کی خدمات کے اعتراف میں اساتذہ کو مثالی اساتذۂ اس نشان امتیاز سے نوازا جاتا ہے
اللہ پاک کو بے انتہا احسان و کرم ہوا کہ سالِ رواں کیلئے مثالی اسکول کے طور پر *ضلع پریشد اردو اسکول گرلس نمبر 2 ایولہ* کو سرفراز کیا گیا ہے – یہ ایوارڈ اسکول ِہٰذا کےجملہ اساتذۂ کرام…. طالبات اور اسکول کمیٹی کی محنتوں کا نتیجہ ہے-
اللہ پاک نے اس درجہ عزت سے نوازا ،
اللہ پاک نے اس درجہ عزت سے نوازا جس کے لئے ہم اللہ کے شکر گزار ہیں-
بالخصوص صدر و اراکین مہاراشٹر راجیہ پراتھمک شکشک سنگھ کے ممنون و مشکور ہیں کہ آپ نے ہماری اسکول کے تئیں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ، ہماری اسکول کو اس لائق جانا جس کے لئے ، جس کیلئے ہم سبھی آپ کے شکر گزار ہیں
شاہ اشفاق
صدر مدرس
ضلع پریشد اردو گرلس اسکول نمبر2 ایولہ